ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی معاملات کے حوالے سے چند دنوں سے جن مشکلات کا سامنا ہے اللہ نے چاہا تو اب وہ ختم ہو جائیں گی اور تیزی سے بہتری آنا شروع ہو جائے گی آج اچھا دن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی ایسے کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جن کے بارے وہ زیادہ نہیں جانتے تو پھر وہ اس میں ہاتھ مت ڈالیں۔ البتہ ابھی پرانے کام کو ہی جاری رکھنے کا مشورہ ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو پریشانی اتنی زیادہ نہیں ہے جتنی آپ نے اپنے سر سوار کی ہوئی ہے۔ بے فکر ہو کر اپنے مقصد کی طرف چلتے رہیں اور باقی سب معاملات اپنے اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد کو روز گار کے حوالے سے کافی دنوں سے مشکلات کا سامنا تھا اب وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور آج کسی حوالے سے خوشی کی خبر بھی آ سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مالی طور پر کسی جانب سے کوئی فائدہ ملتا محسوس ہوتا نظر آتا ہے اور بلاک رقم کا حصول بھی ہوگا۔ آپ آج روزگار کے حوالے سے بھی خوشی کی خبر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی دکھائی دیتی ہے اس طرف نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ غصے کے بجائے نہایت حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن اچھا ہے آپ میں جو چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر بار بار پریشان ہو جاتے ہیں۔ جب تک مکمل توکل اختیار نہیں کریں گے صورتحال میں سکون نہیں آئے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن ایک اہم معاملے کو ان شاءاللہ آپ کے حق میں کرنے میں مدد گار ہو سکتا ہے اور جو کام کئی دنوں سے درد سر بنا ہوا تھا وہ بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بڑی خبر آنے کی امید ہے جو لوگ بیماری سے تنگ تھے اب توبہ کر لیں اور پھر صورتحال دیکھیں کہ چند دنوں میں ہی آپ ہر طرح کی پریشانی اور بیماری سے نکل آئیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آجکل اپنے ہی ولگوں سے خطرہ محسوس ہو رہا ہوگا اور جس پر بہت اعتبار کیا تھا وہ ہی مخالفت میں سب سے آگے ہو سکتا ہے مطلب پرست لوگ قریب ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری کی تلاش ختم ہو سکتی ہے اور گھر پر جاری کشیدگی بھی بحکم اللہ ختم ہو سکتی ہے اس لئے شکر ادا کریں بس جو پرانے معاملات ہیں ان کو ایک مرتبہ چیک کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ اپک سے اپنے لئے اچھے کی دعا کریں ضروری ضروری کام کریں اور باقی ابھی رسک والے کاموں میں حصہ نہ لیں تو بہتر ہے آج کا دن آپ کو وارننگ دے رہا ہے خیال کریں۔