کامونکی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق

کامونکی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق
کامونکی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں شدید با رشوں کے باعث گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں چھت گرنے کے باعث ماں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کامونکی کے نواحی علاقہ صالح پور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ملبہ دب گیا جس کے باعث ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ جاںبحق ہونے والوں میں 50 سالہ حنیفاں بی بی، اٹھارہ سالہ بیٹی لائبہ اور 20 سالہ بیٹا عادل شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹا کوزخمی حالت میں ملبے سے نکال لیاگیا، اہلخانہ بارش کے باعث کمرے میں موجودتھے اچانک چھت زمین بوس ہو گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارش کے دوران دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے بعد شوکت خانم روڈ پر طوفانی بارش کے دوران ریسٹورنٹ کی دیوار گرگئی،7 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -