پُر فضا مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رش

Jul 04, 2023


عید الاضحی کی تعطیلات پر زیادہ تر سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بالخصوص گلیات کا رخ کیا۔کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی  خیبرپختونخوا نے عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے سرکاری اعدادوشمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق 29 جون سے یکم جولائی تک لگ بھگ ساڑھے 3 لاکھ سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا، جن میں سے 156 غیرملکی تھے۔ اپردیر میں 37 ہزارجبکہ مالم جبہ میں 22 ہزار سے زائد سیاح تفریح کی غرض سے آئے۔عید کی چھٹیوں پر سب سے زیادہ دو لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کے پر فضاء مقامات کی سیر و سیاحت کی۔ چترال اپرمیں 102 اور چترال لوئرمیں پانچ ہزار سے زائد سیاح پہنچے۔ اِسی طرح اعدادوشمار کے مطابق ناران اور کاغان کے سیاحتی مقامات کا  82 ہزارسے زائد سیاحوں نے رُخ کیا۔ اِن سیاحتی مقامات سے صوبائی حکومت کو آمدن بھی حاصل ہوئی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کا اِن علاقوں میں آناسیاحت کے فروغ کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ نگران حکومت نے سیاحوں کو جو سہولیات فراہم کیں وہ قابلِ اطمینان ہیں تاہم اِن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں