انتخابات کی تیاریاں، مسلم لیگ ن  کا رواں ماہ سے انتخابی مہم شروع، ملک گیر جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ 

  انتخابات کی تیاریاں، مسلم لیگ ن  کا رواں ماہ سے انتخابی مہم شروع، ملک گیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں ہونیوالے پارٹی اجلاسوں میں سیاسی و قا نو نی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔پارٹی نے فیصلہ کیا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبا ل کیا جائیگا، نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سمیت آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا، انہوں نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی، جبکہ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر سے یوتھ ونگ کی صدارت بھی واپس لینے اور ان کی جگہ کسی اوررہنماکو پارٹی کی یوتھ ونگ کی صدارت سوپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو اسمبلیوں میں لانے کی بھی حکمت عملی مرتب کی جائے اور فیصلہ سازی میں بھی نوجوانوں کا عمل دخل بڑھایا جائے۔ جبکہ اجلا س میں پارٹی قیادت نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے اور نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔مسلم لیگ ن کے قائدین کی دبئی میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اورقانونی امور پر مشاورت سے متعلق اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کو ہد ا یت جاری کرتے ہوئے کہا الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے، ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو مسلسل ہدف تنقید بنانے کو ترجیح دی جائے۔ ادھر نواز شریف کاآج بروز منگل یا بدھ کو دبئی سے جدہ روانگی کا امکان ہے جہاں چند دن قیام کے بعد نواز شریف لندن روانہ ہو جائیں گے۔شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں،وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے، سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائیگی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کرینگے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔
ن لیگ 

مزید :

صفحہ اول -