آصفہ جاپان میں نجی دورے پر ہیں، اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں،  شازیہ مری 

آصفہ جاپان میں نجی دورے پر ہیں، اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں،  شازیہ مری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ’نجی دورے‘ پر جاپان گئی ہیں اور وہ اپنے اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں۔پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی طرف سے دعوت ملنے کے بعد 4 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچے ہیں اور انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جہاں ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری اپنے نجی دورے پر جاپان گئی ہیں اور وہ سرکاری ملاقاتوں میں شرکت نہیں کر رہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ آصفہ نے صرف پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے دوستوں کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے اس بات کو اٹھایا ہے لیکن اس مہم میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔

  شازیہ مری 

مزید :

صفحہ اول -