ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید کردی،ن لیگی ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں درست نہیں ہے۔ ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کرے گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔
ن لیگ