وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20ٹورنامنٹ ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں داخل

  وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20ٹورنامنٹ ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سمر سیٹ،نوٹنگھم ائر،واروکشائر،ایسیکس،لنکاشائر،سرے،ہیمپشائر،ورسیسٹرشائرکی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 6 جولائی کو ایک کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں واروکشائراور ایسیکس کی ٹیمیں ایجبسٹن،برمنگھم کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔واروکشائر کی ٹیم کو مایہ ناز برطانوی آل راؤنڈر معین علی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ایسیکس کی قیادت سیمون ہارمر کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ تین کوارٹر فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گیجس کے مطابق ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ سمر سیٹ اور نوٹنگھم شائر کی ٹیموں کے درمیان ٹاؤنٹن، تیسرا کوارٹر فائنل میچ لنکا شائر اور سرے کے درمیان مانچسٹر جبکہ چوتھا اور  آخری کوارٹر فائنل میچ ہیمپشائر اور ورسیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے مزید تین فتوحات کی ضرورت ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔