لارڈز میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے،عثمان خواجہ
لارڈز(آئی این پی) آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے کہا کہ لارڈز آنے کے لیے میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے، لارڈز میں ہمیشہ احترام کا مظاہرہ کیا جاتا ہے خاص طور پر لانگ روم میں، لیکن آج ایسا نہیں تھا،عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں جو ممبروں کے منہ سے نکل رہی تھیں وہ واقعی مایوس کن تھیں، ان میں سے کچھ بہت بڑے الزامات لگا رہے تھے، سچ پوچھیں تو یہ بہت بے عزتی ہے، میں ممبران سے بہت بہتر کی توقع رکھتا ہوں۔