شاداب خان پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ ہے، میتھیو ہیڈن
اسلام آباد(آئی این پی)یسابق آسٹریلوی اسٹار میتھیو ہیڈن نے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاداب خان پاکستانی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا،انھوں نے بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شاداب بھی تینوں شعبوں کے ماہر کرکٹر ہیں، اس بار بھی وہ گرین شرٹس کیلئے اہم ثابت ہوں گے۔