میریلیبون کرکٹ نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی
میلبورن (این این آئی)میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی۔لارڈز ٹیسٹ کے دوران جونی بیرسٹو تنازع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چند ایم سی سی ممبران کا جملوں کا تبادلہ ہوا۔کرکٹ آسٹریلیا نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران لانگ روم میں جملوں کے تبادلے پر میلبرن کرکٹ کلب سے رابطہ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایم سی سی سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی۔
اور کہا کہ جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراؤنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ طور پر ایم سی سی ممبران نے بد زبانی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی۔