میرے خیال سے بیئرسٹو کا رن آؤٹ فیئر تھا، پیٹ کمنز

  میرے خیال سے بیئرسٹو کا رن آؤٹ فیئر تھا، پیٹ کمنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ میرے خیال سے جونی بیئرسٹو کا رن آؤٹ فیئر تھا، جونی بیئرسٹو نے خود بھی کئی بار ایسے آؤٹ کیے ہیں۔پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں کہا کہ جونی بیئرسٹو نے 2019 میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو ایسے ہی آؤٹ کیا تھا۔کمنز نے کہا کہ وکٹ کیپرز کے لیے ایسے آؤٹ کرنا عام سی بات ہے، کیپرز ایسے کرتے ہیں تاکہ بیٹرز کریز نہ چھوڑیں۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ الیکس کیری نے موقع دیکھا اور اْس کا فائدہ اْٹھایا، جونی بیئرسٹو نے کریز چھوڑی، الیکس کیری نے رن آؤٹ کیا، فیصلہ امپائر پر چھوڑ دیا۔