پاک بھارت میچ کا معیار کچھ عرصے سے گرگیا، سارووگنگولی
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کا معیار کچھ عرصے سے گرگیا ہے۔ایک بیان میں ساروو گنگولی نے کہا کہ رواں سال ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بہت چرچے ہیں لیکن دونوں ٹیموں کے میچ کا معیار اب کافی عرصے سے اچھا نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے خلاف کئی عرصے سے یکطرفہ میچ جیت رہا ہے۔ گرین شرٹس نے ٹی20 ورلڈکپ میں بلیو کیپ کو پہلی بار کسی عالمی کپ میں ہرایا۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، پاکستان اچھی ٹیم ہے۔ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کے میچ بھی اچھے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ سے زیادہ بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈکپ میں معیاری ہوگا۔
ساروو گنگولی نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز بیٹنگ کے لیے سازگار پچوں پر اچھا کھیلتے ہیں جبکہ انہیں پچز پر گرین شرٹس کے فاسٹ بولر اچھی بولنگ بھی کراتے ہیں۔