جامع مسجد مدینہ کالونی ڈی ون  گلشن راوی کمیٹی کے الیکشن،حاجی نذیربھٹی پینل بلامقابلہ کامیاب

جامع مسجد مدینہ کالونی ڈی ون  گلشن راوی کمیٹی کے الیکشن،حاجی نذیربھٹی پینل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انجمن جامع مسجد مدینہ، مدینہ کالونی ڈی ون گلشن راوی لاہور (رجسٹرڈ)کی کمیٹی کے الیکشن میں حاجی محمد نذیر بھٹی کا پینل بلامقابلہ کامیاب ہو گیا، مقابلے میں کسی نے کاغذاب نامزدگی جمع نہ کروائے جس پر الیکشن کمشنر نعیم قاس نے حاجی محمد نذیر کے پینل کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کر دیا۔ جیتنے والوں میں حاجی محمد نذیر سر پرست اعلی، محمد اسلم انصاری صدر، سینر نائب صدر غلام فرید، نائب صدر نعمان قاسم، عدنان رسول بٹ جنرل سیکرٹری، فہیم جٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، مجاہد علی خان فنانس سیکرٹری، غلام علی ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، عبدالرشید سیکرٹری اطاعات و نشریات، محمد شریف آفس سیکر ٹری، محمد عابد ایڈیشنل آفس سیکرٹری شامل ہیں۔

 کامیاب امیدواروں مبارکباد دیں گئی اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔