مریضوں کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے: علی جان 

مریضوں کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے: علی جان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کے محکمہ صحت کے سربراہ سیکرٹری صحت نے سائلین کی مشکلات اور مسائل کے فوری حل کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی اپناتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان نے اپنے دفاتر کے باہر موجود دربانوں کو ہٹا دیا ہے اور اپنے اور سائلین کے درمیان موجود نہ صرف دربان ہٹا دیئے ہیں بلکہ پرچی اور چٹ سسٹم اب سیکرٹری ہیلتھ علی جان سے ملاقات کے لئے سفارش سے چٹ کی ضرورت نہیں پیش آئے گی اس ضمن میں عید کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز پہلا ورکنگ ڈے تھا سیکرٹری صحت علی جان نے دن بھر سپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے دفاتر میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور عام سائلین جن کی تعداد 550سائلوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان نے کہا کہ اب کوئی بھی سائل اپنے مسئلے کے فوری حل کے لئے دفاتر اوقات کار میں کھلے دروازوں کے ساتھ مجھ سے ملاقات کر سکتا ہے کسی چٹ یا سفارش کی ضرورت نہیں ہے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا اور عملے کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ہے اس فارمولے پر کام کیا جا رہا ہے۔