عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی، شاہدرہ ٹاؤن کے عوام کااظہار تشکر
لاہور(سٹی رپورٹر)عیدالاضحی کے ایام میں شاہدرہ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی انتظامات یقینی بنایا گیا۔ایم پی اے پی پی 145 غزالی سلیم بٹ کی خصوصی ہدایات پر رضوان کوآرڈینیٹر شاہدرہ اور ان کی ٹیم نجف اشرف جنرل کونسلر یوسی 13،بابا رشید،رانا طاہر نے ایل ڈبلیوایم سی کے ساتھ مل کر علاقے کی صفائی کے لیے خصوصی طورپر کام کیا۔دوسری جانب سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن میں ڈی جی ایم انیس جنجوعہ، منیجر راوی ٹاؤن معظم بٹ اور زونل آفیسر میاں شہزاد کی انتھک کوششوں کی وجہ سے دن رات کام ہوا۔آلائشوں کوفوری ٹھکانے لگا کرمکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا۔صفائی ستھرائی کے شاندار اقدامات کرنے پر شاہدہ ٹاؤن کے عوام نے مقامی عوامی نمائندوں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سمیت عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔