ڈیفنس پولیس کی کارروائی، 2 رکنی ہاشم موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 

ڈیفنس پولیس کی کارروائی، 2 رکنی ہاشم موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس بی پولیس نے 2 رکنی ہاشم موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ہاشم اور اس کے ساتھی علی حسن کو گرفتار کر کے ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل، نقدی رقم، ماسٹر چابیاں، پستول اور گولیاں برآمدکر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے غیر قانونی پارکنگ اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر نے کا اعتراف کیا ۔

مزید :

علاقائی -