کوٹ عبدالمالک ،خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد
فیروز والہ( نامہ گار) کوٹ عبدالمالک کے قریب خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ،فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی بتایا گیا ہے کہ راہگیروں نے خاتون مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر قریبی ابادیوں کے لوگوں سے شناخت کے لیے رابطہ کیا مگر خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ۔