جامکے چٹھہ، تہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار
جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)تھانہ علی پور چٹھہ میں تہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، پولیس نے عید کے روز قریبی رشتہ داروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ برج تاشہ میں عید کے روز تہرے قتل کی
واردات میں ملوث ملزم گرفتار ہو گیا ملزم نے عید کے روز بدگمانی پر فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں اور ایک بھتیجے سمیت تین افراد کو قتل کردیا تھا ملزم نعمان حیدر نے تینوں باپ بیٹے اور چچا افتخار چٹھہ،منور چٹھہ اور سعد افتخار کو اپنے ڈیرہ پر بلایا اور گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزم نعمان حیدر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے مقتول سعد افتخار کی والدہ اور افتخار احمد چٹھہ کی اہلیہ بشری خانم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس ڈی پی او وزیر آباد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیاملزم نے اعتراف جرم کر لیا واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ۔