اوپن مارکیٹوں میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے کی بدترین قلت برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے بڑھکر 2650 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے کی قلت سے عوام پریشان ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی مقدار نہایت محدود آرہی ہے جبکہ صارفین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے، بالخصوص کچی آبادیوں اور کالونیوں میں واقع یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا سرے سے ہی غائب ہے۔