مصطفی آباد کے مکین صاف پانی سے محروم،بیماریاں پھیلنے لگیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ناکامی کا شکار، مصطفی آباد میں لگے پائپ جگہ جگہ سے پٹ چکے جس کی وجہ سے گندے نالوں کا پانی پینے کے صاف پانی میں شامل ہوکر اہلیان مصطفی آباد کو بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے، جبکہ مصطفی آباد کے نواحی دیہات سرہالی کلاں، گرین کوٹ، کتلوہی، بدر پور، رائے کلاں میں عرصہ داراز لگی قبل لگی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ٹینکیاں مکمل تباہ ہو چکی ہیں، ٹرانسفارمر چوری ہو چکے، ہیں میٹر بجلی غائب ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے رہائشی پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں، زیر زمین پانی جانوں کیلئے بھی مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے۔عوام نے وزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر قصور سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔