شوبز میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی، بشریٰ طاہر
لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و بیوٹیشن بشریٰ طاہرنے کہا میں مسلسل محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں اور وہ دن دور نہیں جب میں شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاو¿ں گی ۔بشریٰ طاہر نے کہا میں نے ہمیشہ سے محنت کا سہارا لیا ہے اسی طرح سے مستقبل میں بھی محنت سے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کروں گی۔بشریٰ طاہر نے کہا ےہ کہ شوبز میں کامیابی کیلئے مستقل مزاجی سے محنت کررہی ہوں امید ہے اپنا ایک مقام بناﺅں گی۔انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فن کی دنیا میں خوب نام کماﺅں اگرہ میرا فنی سفر نیا شروع ہوا ہے تاہم بطور اداکارہ و بیوٹیشن مجھے مداحوں کی محبت ملی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بشریٰ طاہرنے کہا کہ میں شوبز کے ساتھ ساتھ اپنا تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ انسان دنیا کے کسی شعبے میں مارنہیں کھاتا۔