علاج معالجہ کے عمل میں طبی مشینری کا بنیادی کردار،ڈاکٹر جاوید اکرم

  علاج معالجہ کے عمل میں طبی مشینری کا بنیادی کردار،ڈاکٹر جاوید اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مئیو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سی ٹی سکینر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تھیلیم سکین مشین کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایڈیشنل سیکرٹری (پروکیورمنٹ)، سی ای او مئیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس مئیو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور سی ٹی سکین مشین بنانے والی مختلف فرمز کے نمائندگان نے شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئیکہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں طبی مشینری کا بنیادی کردار ہے اوریہ بات طمینان بخش ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے جدید طبی مشینری دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئیو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سی ٹی سکینر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تھیلیم سکین مشین کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا۔۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مئیو ہسپتال میں آئی سی یو کو جلد مکمل فعال کردیا جائے گا۔