لاہور(فلم رپورٹر ) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ شادی کو 37برس گزر گئے ہیں اور خوشگوار زندگی گزر رہی ہے ،شادی سے پہلے اہلیہ کو ایک تحفہ دیا تھا ۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ ہماری منگنی 1985 میں اور شادی 1986 میں ہوئی اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری ارینج انگیجمنٹ اور لومیرج تھی۔شادی سے پہلے میں نے اپنی اہلیہ سفینہ کو جو پہلا تحفہ دیا تھا وہ ایک گلے کی چین تھی ۔ ہماری شادی کو 37کا طویل عرصہ گزر گیا ہے اور الحمد اللہ انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
اور انتہائی خوش ہیں۔