ویٹرنری یونیورسٹی میں جا نورو ں کے  علا ج معالجے  لئے مفت طبی کیمپ

    ویٹرنری یونیورسٹی میں جا نورو ں کے  علا ج معالجے  لئے مفت طبی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے پرائیو یٹ فارما سو ٹیکل کمپنی اور لیبارٹری کے باہمی اشتراک سے سٹی کیمپس لا ہور کے آؤ ٹ ڈور ہسپتا ل میں عید الاضحی کے حوا لے سے قر با نی کے جا نورو ں کے علا ج معالجے کی طبی سہو لیات فراہم کرنے کے لیئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس کا افتتا ح وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے چیئر پر سن ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن ڈاکٹر جو یر یہ علی خان کے ہمرا ہ کیا۔
طبی  کیمپ میں علا ج کے لیئے آئے720 چھو ٹے اور40 بڑے مو یشیو ں (بھیڑ،بکروں،کیٹل، اونٹ) کو مفت دوا ئیا ں اور طبی سروسز فراہم کی گئیں۔ 

لو گو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کے اقدام کو سرا ہا اور بہترین طبی سروسز کی تعریف بھی کی۔