مہنگائی اور بیروزگاری، ساڑھے پانچ لاکھ افراد قربانی نہ کر سکے 

مہنگائی اور بیروزگاری، ساڑھے پانچ لاکھ افراد قربانی نہ کر سکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (دیبا مرزاسے)مہنگائی اور بے روزگاری نے 2022 کے مقابلے میں 2023 کی عید الاضحی کے موقع پر جہاں روز مرہ زندگی  کو متاثر کیا وہاں سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں کی تعداد میں ساڑھے پانچ لاکھ قربانی دینے والوں کی کمی ہوئی 2022 میں منائی گئی عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں 147 مویشی منڈیاں لگائی گئی جن میں گزشتہ سال عید کے موقع پر 13 لاکھ 98ہز536 چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے جس کے مقابلے میں رواں سال عید الضحی کے موقع پر پنجاب حکومت نے 147 سے کم کر کے 118 کر دی اور ان منڈیوں میں اس سال قربانی کے 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے اور اور پچھلے سال کی نسبت اس سال دوسری طرف و شمار کے مطابق پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے۔کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق پنجاب کی 118 مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ لاہور کی 4 مویشی منڈیوں   میں 1 لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویڑن کی 15 مویشی منڈیوں میں 1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ ڈی جی خان کی 22 مویشی منڈیوں   میں 1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔ فیصل آباد کی 15 مویشی منڈیوں میں 1 لاکھ 53 ہزار 967 جانوروں کی خریدو فروخت ہوئی۔ ساہیوال میں قائم 17 مویشی منڈیوں میں 78 ہزار 974 جانور فروخت ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق بہاولپور کی 19 مویشی منڈیوں  میں 59 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ سرگودھا کی 14 مویشی منڈیوں  میں 36 ہزار 180 جانور فروخت کیے گئے۔جبکہ اس حوالے سے سیکٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ کہ اس دفعہ منڈیوں میں قربانی کے جانور کم ائے عید کے اخری روز خریدار تو موجود تھے لیکن جانور موجود نہ تھے گزشتہ سال کی نسبت اس سال 20 سے 30 فیصد چھوٹا جانور کم منڈیوں میں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے پچھلی عید کے مقابلے میں اس عید پر چھوٹے جانوروں کے ریٹ بڑے جانوروں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تھے۔