عالمی برادری اسلامو فوبیا کیخلاف یکساں موقف اختیار کرے،اشرفبھٹی

عالمی برادری اسلامو فوبیا کیخلاف یکساں موقف اختیار کرے،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو بھی کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت بالکل بھی نہیں ہونی چاہیے کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتا ہم اس طرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں اس افسوسناک واقعے سے یورپ کا مکروہ چہرہ سامنے آرہا ہے۔
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو  اس واقعہ کافوری طور پرنوٹس لینا چاہئے اور عالمی سطح پر ایسے واقعات کی آئندہ کے لیئے روک تھام کے لیئے قانون سازی بھی ہونی چاہئے۔