سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، ارشد بٹ

  سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، ارشد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ صوبائی صدر محمد ارشد بٹ، صوبائی چیئرمین تنویر بھٹی، چیئرمین سروسز ہسپتال یونٹ محمد ندیم، صدر مہر اویس و دیگر نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات مزید برداشت نہیں کر سکتے، عیدالاضحی کے دن مسجد کے سامنے قرآن پاک کو جلانے کے گھناؤنے فعل کی اصل ذمہ دار سویڈن حکومت ہے۔ اس انتہائی شرانگیز واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللّٰہ پاک نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ انشاء اللہ اس واقعہ میں ملوث افراد دنیا میں ہی نشان عبرت بنیں گے۔ پاکستانی حکومت اس معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے، مراکش اور اردن کی طرح فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور مسلمانوں سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔دوسری جانب پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف جلد احتجاج کی کال بھی دی جائے گی۔