پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) کی کینیڈا جانے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کرنا پڑی۔پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوا لیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ طیاروں میں ایسی خرابیاں آ جاتی ہیں ،طیارے کی مرمت کے روانہ کیا جائے گا جبکہ طیارے کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے