وفاقی ، صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہدا ءتعمیر کی جائیں : صادق سنجرانی کا وزیراعظم کو خط 

وفاقی ، صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہدا ءتعمیر کی جائیں : صادق سنجرانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میںیاد گار شہداءتعمیر کی جائیں، شہدائے ملت کی تصاویر اور پاکستانی پرچم بھی نصب کیے جائیں صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ اس دھرتی کے استحکام اور بقاءکےلئے ہمارے شہداءکی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں ہمارے شہداء ہمارے محسن ہیں، پاکستان میں امن و امان ہمارے بہادر شہداءکی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم پر فرض ہے کہ شہداءکو عوام، نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں، امید ہے کہ آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، یہ ان بہادر شہداءکو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی قائم مقام صدر نے خط میں لکھا کہ حکومت وفاقی سطح پر صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہداءکے قیام کو یقینی بنائے، ہوائی اڈوں، سرکاری عمارات اور دیگر مقامات پر شہداءکی تصاویر اور پاکستانی پرچم نصب کیا جائے۔
صادق سنجرانی 

مزید :

صفحہ آخر -