پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اہم اجلاس آج طلب
اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اہم اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کے لیے جسٹس سید محمد انور کی توسیع کی منظوری پر بھی غور ہوگا، جسٹس مسرت ہلالی کا نام نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تجویز کیا تھا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی تھی ،جوڈیشل کمیشن نے شرعی عدالت کے عالم جج کے لیے جسٹس سید محمد انور کو تین سال کی توسیع کی سفارش کی تھی
طلب