ایل پی جی مافیا کا سرکاری قیمت پر گیس بیچنے سے انکار : 220روپے فی کلو فروخت جاری
لاہور( این این آئی)ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی بیچنے سے انکار کر دیا ،مافیاایل پی جی سرکاری قیمت177روپے کی بجائے 220روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کررہا ہے۔شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مافیا نے لوٹ مار کا بازار سرگرم کررکھا ہے ، ایل پی جی سرکاری قیمت 177 مقرر ہے جبکہ مافیا 220 روپے فی کلوگرام فروخت کررہا ہے ۔اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلی پنجاب کے نام خط لکھ دیا ہے۔جس میں ایل پی جی گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو ایل پی جی گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، وزیراعلی پنجاب ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی مافیا کے خلاف ایکشن کا حکم دیں اور عوام کو اس گراں فروشی سے نجات دلائی جائے۔
ایل پی جی مافیا