ڈی جی اینٹی کرپشن سے جواب طلب ‘تاحکم ثانی طلبی نوٹس پر عملدرآمد معطل
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں مالی بد عنوانیوں کے معاملہ میں وی سی ڈاکٹر اصغر زیدی اور رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی کی اینٹی کرپشن طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے 13 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی طلبی نوٹس پر عمل درآمد معطل کر دیا،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جی سی یونیورسٹی خودمختار ادارہ ہے، انکوائری یا تادیبی کاروائی کا اختیار صرف گورنر پنجاب کو بحیثیت چانسلر حاصل ہے، گریڈ سولہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے طلبی نوٹس جاری کئے اور یونیورسٹی کا 2021 اور 2022 کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی،قانون اور یونیورسٹی رولز کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن طلب نہیں کر سکتا ہے،وی سی اور رجسٹرار کو ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے،اینٹی کرپشن گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کیخلاف وزیر اعلی کی اجازت کے بغیر انکوائری نہیں کرسکتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے،استدعا ہے کہ عدالت طلبی نوٹس پر عمل درآمد معطل کرے، عدالت کسی قسم کی ممکنہ تادیبی کاروائی روکنے کا حکم دے۔
جواب طلب