ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم متناعی واپس لے لیا
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا، عدالت نے کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسی طرز کی درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم کےپاس زیر سماعت ہیں،اس درخواست کو بھی ان کے پاس سماعت کے لیے بھجوا دیا جائے،استدعا ہے کہ جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا،حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔
حکم امتناعی واپس