چیئرمین پی ٹی آئی ثاقب نثارجیسے ججوں کی تلاش میں ہیں، شرجیل میمن

Jul 04, 2023


 کراچی(مانےٹرنگ ڈےسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی ثاقب نثارجیسے ججوں کی تلاش میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا وہ ایسے جج چاہتے ہیں جو انہیں غیر قانونی اور ناجائز عدالتی احکامات دے سکیں اور بدلے میں وہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹ بطور رشوت بیچ سکیں۔شرجیل میمن نے کہا یہ درخواست چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کپتان صرف اپنے ایمپائرز کو جتوانا چاہتا ہے۔
شرجیل میمن

مزیدخبریں