کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے،اشرف اقبال خان

کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے،اشرف اقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اکرچی (پ ر)موجودہ حالات میں تنخواہ دار طبقہ اور خدمات فراہم کرنے والا طبقہ بدترین دوہرے ٹیکس کا شکار ہیں۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس چھوٹ میں کمی انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو اور صاحب اقتدار کو غریب طبقے کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ بات بہاری کمیونٹی پاکستان کے صدر  اشرف اقبال خان  نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت عباس علی خان نے کی۔ وقت میں سرور شکور، محمد ابراہیم، امتیاز احمد انصاری،  شبیر احمد ، فیضان دربھنگوی،، حسان ریاض،  اشتیاق عالم، کلیم اللہ، اور ظفر اقبال شامل تھے۔صدر بہاری کمیونٹی پاکستان اشرف اقبال خان  کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ ٹیکس کے بوجھ تلے دب گیا ہے وہ اپنی پیداواری لاگت کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی بل میں ایڈیشنل سرچارجز لگا کر کاروباری کو پریشان کردیاہے۔  کراچی ریزیڈنشل کمیٹی کے چیئرمین  محمد آفتاب نے ایک وفد کی قیادت میں ایوان بہار میں اراکین نے مرکزی مجلس عاملہ بہاری کمیونٹی پاکستان سے ملاقات کی۔ محمد آفتاب کا کہنا تھا کہ خدمات پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس سے خدمات پیش کرنے والے شعبے خاص طور پر ڈاکٹرز، انجینئرز، اخبارات اور دیگر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوں گے۔ دوہرے ٹیکس سے آئی۔ ٹی۔ کا شعبہ بھی بری طریقے سے متاثر ہوگا۔