جینن میں مہاجرکیمپ پر اسرائیل فوج کے فضائی حملے ، 8فلسطینی شہید ، 50زخمی 

جینن میں مہاجرکیمپ پر اسرائیل فوج کے فضائی حملے ، 8فلسطینی شہید ، 50زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ مغربی کنارہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی مقبوضہ مغربی کنارے کے جینن پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈرونز اور زمینی افواج کے حملوں کے ساتھ یہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ برسوں میں اس علاقے میں بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 فلسطینی شہید اور 50 دیگر زخمی ہوئے لڑائی کی شدت کی وجہ سے ایمبولینسوں کو ان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب اسرائیلیوں نے کہا ہے کہ کم از کم 7 افراد مارے گئے ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں مہاجرین کیمپ پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے جبکہ اس دوران رہائشی بلاکس میں ڈرون حملے کیے گئے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیر کی علی الصبح جینن میں 10 مزید فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی مہاجرین کے کیمپوں کے اطراف موجود ہیں جو علاقے میں فوجی آپریشن کررہی ہیں، اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کے نتیجے میں گھروں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 21 سالہ نوجوان محمد حسنین شہید ہواجسے رام اللہ شہر کے داخلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس بربریت کا حساب دینا ہوگا۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فوجی آپریشن کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سوموار کی صبح اسرائیل نے مزید تازہ دم کمک جنین شہر فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کی جانب روانہ کر دی عینی شاہدین کے حوالے سے نامہ نگاروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنین کے قریب سھل المقیبلہ کے علاقے میں کئی ٹینک کھڑے دیکھے گئے ہیں ب اردن کے علاقے جنین میں رات گئے کی جانے والی اسرائیلی کارروائی میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ذرائع کے مطابق فضا سے داغا جانے والے میزائل سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا 
فلسطینی شہید

مزید :

صفحہ آخر -