اشتہاری اور سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرنیکا حکم
راجن پور،ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کچہ آپریشن کو جلد سے جلد کامیابی سے ہمکنار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حتمی کاروائی کے لیے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پور میں آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آر پی او بہاولپور کی زیر صدارت کچہ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او راجن پور کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد خان، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان (بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
عمر گوندل سمیت دیگر پولیس آفیسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں کچہ آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں، کچہ میں کرائم کی مجموعی صورت حال، کچہ میں تعینات نفری،دستیاب وسائل،پولیس کا موجوہ آپریشنل پلان، آئندہ کی حکمت عملی و ٹارگٹس اور آپریشن کے بعد کے لائحمہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاءنے کچہ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، کمین گاہوں کے خاتمے کےلیے کیے گئے اقدامات اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کچہ میں پولیس کی آئندہ کی آپریشنل حکمت عملی و ٹارگٹس کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں شریک افسران نے کچہ آپریشن کو مکمل کامیابی سے ہمکنار کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن میں باہمی معلومات کے تبادلہ اور تعاون کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے عزم کیا کہ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے کرمنلز کے خلاف آپریشن میں ڈیرہ غازی خان ریجن اور بہاول پور ریجن کی پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے کچہ کے ڈاکو¶ں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں سے روپوش ڈاکو¶ں کا صفایا کرنے اور کچہ آپریشن کو جلد از جلد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مستقبل کی آپریشنل حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کچہ سے جرائم پیشہ عناصر اور انکی کمین گاہوں کا خاتمہ کر کے کچہ کے باسیوں کو امن کا تحفہ دیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا راجن پور پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد خان نے پر تپاک استقبال کیا آر پی او کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پور میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد، سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ میٹنگ میں ڈی پی او راجن پور نے ضلع بھر میں کرائم کی صورتحال، مجموعی کارکردگی، کچہ میں جاری آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری، جرائم برخلاف مال اور سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان و گینگز کے خلاف ضلع بھر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ہفتہ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کی سرزنش کرتے ہوئے شو کاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں بہتری نہ لانے والوں اور کام نہ کرنے والوں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ آر پی او نےضلع بھر میں بھر میں کرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور کو سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے لیئے واضح حکمت عملی ترتیب دینے اور ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈا¶ن تیز کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ آر پی او نے ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کی بروقت داد رسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریسکیو 15 کی کالز، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور 1787 سے موصول ہونے والی شکایات و درخواستوں پر دی گئی ٹائم لائن میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ٹائم لائن میں کاروائی عمل میں نہ لانے کی صورت میں ایس ایچ اوز کے ساتھ سرکل افسران بھی جوابدہ ہوں گے میٹنگ میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے راجن پور کچہ آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کچہ آپریشن میں مزید تیزی لا کر کچہ میں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مناسب حکمت عملی اور ایڈوانس انفارمیشن کے تحت کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔