سویڈن واقعہ، عالمی برادری ، اقوام متحدہ نوٹس لے، سلیمان صدیقی

سویڈن واقعہ، عالمی برادری ، اقوام متحدہ نوٹس لے، سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز ر پورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر شاہ، ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے ملتان سمیت ملک بھر کی تاجر برادری سے سویڈن کی(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
 مصنوعات کے مکمل طور پر بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے اور کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی واقعہ کی وجہ سے آج پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اسی لئے اقوام متحدہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے سختی سے نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث ملعون کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس نے مذموم حرکت کی انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سویڈن میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سویڈن کی پروڈکٹس کاسرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور تجارتی اور سفارتی تعلقات منطقع کئے جائی سویڈن سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اورسویڈن سے شدید احتجاج کرے اور وزیر خارجہ سویڈن واقعہ پر سختی سے کردار ادا کریں جس کی وجہ سے آج پوری پاکستان قوم میں شدید بے چینی کی فضا پائی جاتی ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سویڈن واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گے