ماں، بیٹی قتل، پولیس آپریشن،4ملزم گرفتار، تفتیش شروع

ماں، بیٹی قتل، پولیس آپریشن،4ملزم گرفتار، تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،قصبہ گجرات(خصوصی رپورٹر،نمائندہ پاکستان ) قصبہ گجرات سے ملتان شفٹ ہونے والی سکھیرا فیملی کے گھر معصوم بچی اور ماں کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار کرلیئے گئے ۔ ملتان پولیس تھانہ مخدوم رشید نے 2 ماہ قبل سٹی گارڈن بالمقابل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دوران واردات ماں بیٹی کو قتل کرنے والے محمد حسنین عرف پدی گینگ کے 04 ارکان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد، اس کے علاہ ملزمان سے دیگر 24 وارداتوں میں 11 موٹر سائیکل، 01 گاڑی ویگنار اور 07 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات سے ملتان شفٹ ہونے والی سکھیرا فیملی کے گھر مورخہ 05.05.23 کو رات (بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
4 بجے کے قریب سٹی گارڈن عبدالوحید کالونی بالمقابل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم گھر کے اوپر والے فلور پر سوئی ہوئی 24 سالہ ثنا اقبال اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی رباب کو قتل کر دیا گیا تھا ۔اس وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس سمیت سنیئر افسران موقع پر پہنچے۔وقوعہ کا مقدمہ نمبر 888/23 بجرم 302 تھانہ مخدوم رشید درج کر کے کاروائی پولیس شروع کر دی جس پرسی پی او ملتان منصور الحق رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔جس پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ڈی ایس پی مخدوم رشید محمد نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او مخدوم رشید راشد ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سمیت اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث محمد حسنین عرف پدی گینگ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد حسنین عرف پدی سرغنہ، غلام فرید عرف اسد، محمد راشد اور محمد آصف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور سمیت 02 پسٹل بھی برآمد کر لیے گئے۔دوران تفتیش ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 11 موٹر سائیکل، 1 گاڑی ویگنار اور 7 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی، رابری اور قتل سمیت کل 24 مقدمات کا انکشاف کیا جن کے خلاف مزید کاروائی پولیس عمل میں لائی جارہی ہے۔