کار سے کچل کر مارنے کا الزام، ممبر جلال پور بار رانا جمیل ایڈووکیٹ سمیت5افراد کےخلاف مقدمہ، وکلاءبرادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
جلالپورپیروالہ(نامہ نگار)کار سے کچل کر مارنے کا الزام ٹریفک وارڈن نے ممبر جلالپور بار ایسوسی ایشن رانا محمد جمیل ایڈووکیٹ سمیت 5 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں فوجداری مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق 22 جون کو رانا جمیل کے بھتیجے انجینئر رانا توفیق کو 3 ٹر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
یفک وارڈنز کی جانب سے ہراساں کرنے اور زدو کوب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک حکام نے وارڈن شعیب اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف انکوائری کے لیے 27 جون کو ملتان میں طلب کیا ہوا تھا‘ مقررہ تاریخ کو شعیب انکوائری میں پیش نہیں ہوا ‘ اس کی بجائے اس نے اسی روز تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کروا دی تھی جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ انکوائری میں پیش ہونے کی خاطر موٹر وے ٹول پلازہ جلالپور پر سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ رانا توفیق نے دوران ڈرائیونگ اپنی کار کے ذریعے اسے کچلنے کی کوشش کی‘ گاڑی کے ٹائر اس کی ٹانگوں پر چڑھا دئیے جس سے اس کی ٹانگوں پر زخم آئے ‘ گاڑی میں رانا جمیل اور دیگر بھی موجود تھے‘ اس ایف آئی آر کے حوالے سے رانا جمیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ وارڈن شعیب نے محکمانہ انکوائری کا ر±خ بدلنے کے لیے من گھڑت کہانی پر مبنی ایف آئی آر درج کروائی ہے اسے کار نے چ±ھوا بھی نہیں ‘ ممبران جلالپور بار نے بھی ایف آئی آر میں رانا جمیل سے منسوب کوئی عمل نہ ہونے کے باوجود نام شامل کرنے کو غلط قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقدمہ میں سٹی پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہی رانا جمیل کے دوسرے بھتیجے رانا مبشر کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا تھا جس کا نام ایف آئی آر میں درج ہی نہیں تھا مقامی پولیس نے اسے رہا کرنے کی بجائے بغیر گرفتاری ڈالے اسے حوالات میں رکھا اور عید کے دوسرے دن گرفتاری ظاہر کر کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تو مجسٹریٹ نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔