کوٹ سلطان، لالہ کریک میں پانی کی سطح بلند، نشیبی علاقوں میں تباہی، فصلیں متاثر، کسانوں کا انتظامیہ کےخلاف احتجاج
کوٹ سلطان(نامہ نگار) لالہ کریک میں طغیانی کے بحث پانی کی سطح بلند ہونے سے لالہ کریک میں پانی کا اوور فلو جس سے پانی نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچادی مقامی افراد انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج مقامی افراد کا کہنا تھا انتظا میہ کی نااہلی کی وجہ سے ہرسال(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
سینکڑوں ایکڑ کاشت شدہ رقبہ لالہ کریک کے اوور فلو ہونے سے زیرآب آجاتا ہے مقامی افراد کا کہنا تھا لالہ کریک میں گیارہ کلو میٹر کےایریا تک جڑی بوٹیوں نے پانی کے اوپرتہہ بنارکھی ہے جس سے پانی اوور فلو ہورہا ہے انتظامیہ لالہ کریک کی بروقت صفای کے اقدامات کرتی تو اوور فلو سے ہماری فصلیں زیرآب نہ آتی مقامی افراد کا مزید کہنا تھا علاقے کے چند بااثرافراد نے لالہ کریک کے کناروں سے اپنی زمین کو زیرآب کرنے کیلئے بنیاں بنا رکھی تھیں پانی کے اوور فلو ہونے سے بنیوں کے ذریعے پانی ہمارے فصلوں میں داخل ہوگیا اس وقت کوٹسلطان نشیب ،کھرل عظیم نشیب ،بیٹ دیوان، حافظآباد اور جمن شاہ کے علاقوں میں فصلیں زیرآب ہونے سے کسان پریشان تل ،مک، اور کپاس کی فصلوں کو نقصان وسیب کے لوگ اپنی مدد آپکے تحت لالہ کریک کی سایڈوں پر بند باندھنے کی کوشش کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ ، ایرگیشن ڈیپارٹمنٹ و محکمہ انہار کی طرف سے ابھی تک کوی امدادی کاروای نظرنہیں آرہی