سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس آئندہ15روز کےلئے سفارشات بھی پیش

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں آج فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا ساتواں اجلاس بذریعہ آن لائن ڈائریکٹرسی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
وتربیت کے لئے کپاس کی نگہداشت سے متعلق آئندہ پندرہ روزہ سفارشات15جولائی تک کے لئے پیش کی گئیں۔ ڈائریکٹرسی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار پھل کے کیرے خاص کر چھوٹے ٹینڈوں کے گرنے اور فصل کو متناسب غذائی اجزا کی فراہمی پر خاص توجہ دیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ15اپریل یا اس سے قبل کاشتہ فصل میں ٹینڈے بننے کا عمل جاری ہے ایسی فصل کو پوٹاش کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔کاشتکار ٹینڈے بننے والی فصل کو کم از کم10کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ بذریعہ آبپاشی دیں۔ ٹینڈوں میں اضافہ اور پھل کے کیرے سے بچا کے لئے کاشتکار250گرام زنک سلفیٹ،300گرام میگنیشیم سلفیٹ اور150گرام بوریکس کا علیحدہ علیحدہ محلول بنا کر100لٹر پانی میں ملا لیں اور مذکورہ اجزا کی افادیت بڑھانے کے لئے 2کلوگرام یوریا کا الگ سے محلول بنا کر وہ بھی تیار کردہ سپرے میں ملا لیں اور فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں سپرے کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ گرم موسم میں کھیت میں زیادہ پانی لگانے سے حبس بڑھ جاتی ہے جس سے کپاس کے چھوٹے ٹینڈے گرنے کی شکایات آ رہی ہیں۔ اس صورت میں کپاس کے کاشتکار کھیت میں پانی لگاتے وقت کھیت کو زیادہ نہ بھریں اور پانی لگانے کا وقفہ کم کردیں