میپکو، نادہندگان کےخلاف آپریشن،1ارب65کروڑ وصول

میپکو، نادہندگان کےخلاف آپریشن،1ارب65کروڑ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز ر پورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ریجن بھر میں آپریشن کرکے ایک لاکھ 10ہزارسے زائد مستقل نادہندگان سے ایک ارب 65کروڑروپے وصول کرلئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایک لاکھ 10ہزار627مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے ایک ارب 65کروڑ 53 لاکھ 90ہزارروپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرو(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
ائے گئے۔ ملتان سرکل میں 27688نادہندگان سے 40کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 12305 ڈیفالٹرز سے 15کروڑ89لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 7316نادہندگان سے 12کروڑ49لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 16473نادہندگان سے 21کروڑ32لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 9742نادہندگان سے 15کروڑ11لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 10436نادہندگان سے 20کروڑ98لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 13473نادہندگان سے 20کروڑ42لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 4302ڈیفالٹرز سے 9کروڑ67لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 8892مستقل نادہندگان سے 9کروڑ21لاکھ روپے وصول کئے گئے