مظفر آباد، کھاد، را میٹریل فیکٹری میں آگ سامان جل کر خاکستر، ریسکیو آپریشن
ملتان(خصو صی ر پورٹر) کھاد و را میٹریل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا ریسکیوفائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا ۔تفصیل کے مطابق معلوم ہواہے کہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے حمید ٹاون صداقت علی نے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
کھاد و را میٹریل کی فیکٹری بنائی ہوئی جس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ میں تبدیل کردیا واقع کی اطلاع پر ریسکیوفائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیاگیا ریسکیو1122کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے فیکٹری میں موجود کیمیکل ڈرموں اور رامیٹریل میں آگ لگی جس کی وجہ سے ویئر ہاوس کی چھت بھی گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان کا نہ ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا ۔