بی آئی ایس پی،400غریب خواتین سے فراڈ کا انکشاف
قصبہ گجرات (نمائندہ پاکستان )محمود کوٹ شہر کامشہور و معروف فراڈ ریٹیلر علی شاہ عرف گلاب شاہ جو عرصہ دراز سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیوائس چلا رہا ہے اور غریب نادار عورتوں سے کٹوتی اور امدادی رقم میں ہیرا پھیری کرکے تھانہ محمود کوٹ اور ایف آئی اے میں بھی مقدمہ اور گرفتار رہے چکا ہے کوٹ ادو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام افسران کی مبینہ ملی بھگت سے مقدمات ہونے کے باوجود ڈیوائسیں چلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس نے قصبہ گجرات سنٹر پر محمود کوٹ کی خواتین کو انگوٹھے لگوا کر رقم شام کو گھر پر دینے کا کہے کر ٹالتا رہا اور ان کے شناختی کارڈ بھی اپنے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
پاس رکھ لیئے جن کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زرائع کے مطابق علی شاہ عرف گلاب شاہ نے 400 خواتین کو دھوکہ دیا یے جن کے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لے کر گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا اس کے ساتھ زرائع نے مزید انکشافات کیے ہیں کہ علی شاہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ایچ بی ایل کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے آٹو ود ڈرا سسٹم کے زریعے علی پور اور جتوئی کی عورتوں کے پیسے بھی نکال چکا ہے اور آٹو ود ڈرا سسٹم سے تقریبا تین کروڑ روپے کا فراڈ کر چکا ہے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ ادو اور ایچ بی ایل بینک کے کرپٹ افسران شامل ہیں سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر خبر لگتے ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ ادو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب کھرل نے اپنے دفتر کے کرپٹ افسران کو گواہ بنا کر معمولی سا مقدمہ درج کروا دیا جس میں نہ تو فراڈ کی ٹوٹل رقم درج کی گءاور نہ ہی خواتین کی تعداد کا زکر کیا گیا جس سے ان افسران کی مبینہ ملی بھگت ثابت ہوتی ہے محمود کوٹ شہر کی متاثرہ خواتین علاقہ معززین سول سوسائٹی نیٹ ورک ممبران نے وزیر اعظم پاکستان منسٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اور ایف آئی اے کے زریعے علی شاہ عرف گلاب شاہ کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے