ملک شاپ پر چھاپہ، ملاوٹ ثابت، مضر صحت دودھ تلف

ملک شاپ پر چھاپہ، ملاوٹ ثابت، مضر صحت دودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چوک پر کریانہ سٹور کو ممنوعہ اشیا فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح شاہ رکن عالم مزار قاسم باغ میں فریزر میں گندگی پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر ڈرنک کارنر کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ مغل بازار میاں چنوں میں کریانہ سٹور کو ایکسپا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
ئرڈ اشیا کی موجودگی، مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید اڈا ٹھینگی وہاڑی میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو مٹھائی میں سٹارچ کیمیکل اور کھولے اجزا کی ملاوٹ کرنے پر 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں اولڈ ہسپتال لودھراں اور صدر بازار دنیاپور میں پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، ایکسپائری اشیا کی موجودگی پر 2 بیکریوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یکے بعد دیگرے کاروائیاں،700 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف جبکہ مالکان کو 10 ہزارروپے جرمانہ عائد،کاروائی نوشہرہ روڈ راجن پور میں ملک شاپ پر کی گئی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے نوشہرہ روڈ راجن پور میں ملک شاپ کی چیکنگ کی ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی،ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔دوران چیکنگ فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔