حاصل پور کی تعمیروترقی ہمارا مشن، شہریوں کو مزید سہولیات دینگے، ریاض پیرزادہ
حاصل پور(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ حاصلپور پہنچ گئے اس (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
موقع پر ن لیگی ایم این اے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ عوام الناس ہی میرا اصل سرمایہ ہے حاصل پور کے کسان اور تاجر مزدور خواہ وہ ریڑھی بان ہی کیوں نہ ہوں مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میرے بابا میاں شاہ نواز پیر زادہ شہید رحم اللہ علیہ نے ہمیشہ ہی اپنے درینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا درس دیا ہے ظہیر عباس جوجی کے والد گرامی ریاض عباسی سے ہمارا برسوں پرانا میرے بابا کا ہی تعلق ہے میں آج اپنے ہی گھر میں بیٹھا ہوں آپ سب لوگ ہی میرا سرمایہ ہو آپکی امیدوں پر ہمیشہ پورا اترا ہوں ہمیشہ آپ لوگوں کی محبت نے ہی باربار الیکشن لڑنے کے لئیے مجبورکیا ہے میرا مشن تعمیر وترقی ہی ہے ہمیشہ روشن دیہات روشن شہر ہی آنے والی نسلوں کو باشعور بنا سکتی ہے الحمداللہ کوئی ایسا شہر یا دیہات نہیں ہے جہاں پر بجلی کی فراہمی نہ ہوئی ہو گزشتہ دنوں 40کروڑ کی بجلی منظور کروائی ہے مزید چھونا والا میں واپڈا آفس کے قیام کی تجویز دی ہے وہ بھی بھت جلد منظور ہو جائے گی تاکہ عوام الناس کو ہارون آباد میٹر لگوانے و دیگر معاملات کے حصول کے لئیے نہ جانا پڑے مزید انہوں نے کہا کہ آئیندہ آنے والے الیکشن میں عوام کی اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام الناس کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔