ٹھینگی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر زراعت خان نعیم خان بھابھہ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
نے سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں ہونے والے قرآن پاک کی بےحرمتی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے لبادے میں مذہبوں میں امتیازی سلوک، نفرت ، پر تشدد واقعات اور جان بوجھ کر مشتعل کرنے والے عمل کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں۔ مغرب میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اس طرح کے اسلام فوبیا کے واقعات کا تسلسل سے پیش آنا نفرت انگیز اقدامات کی اجازت دینے والے قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ ہم سب پاکستانی بحثیت مسلمان اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار اور رائے کا حق نفرت کو ہوا دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم نہیں کرتا۔اور اس شرمناک واقعے پر پاکستان کے تحفظات سویڈن حکام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ اور میں بحثیت مسلمان بین الاقوامی برادری اور حکومتوں سے بھی گزارش کرتا ہوں اسلام فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ہم کسی بھی صورت قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے اور اس طرح کا عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔