ملتان، چور، ڈاکو متحرک، 6موٹر سائیکل ،13موبائل غائب
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی(6 )موٹر سائیکلیں (13) موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور کےعلاقے میں اسحاق کے فارم ہاس میں ڈاکوں داخل ہو کر اسلحہ کے زور اہل خانہ اور ملازمین کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکوں نے احسن سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر )
علاقے میں ڈاکوں نے عمر اور حسن سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز موٹر سائیکل اور نقدی چھین لیے پولیس تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں ڈاکوں نے اکرم سے 48 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ بہاالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکوں نے عامر سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مختیار کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سعید کی دکان سے اے سی اور ذاکر خان کا موبائل فون چوری کرلئے چہلیک علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ظفر اور فیصل۔ شاہ شمس کے علاقے بلال اور شکیل کے موٹر سائیکلیں چوری کر لیے پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شان اور ثاقب ۔ کوتوالی کے علاقے ارشد الپ کے علاقے کامران۔ بہاالدین زکریا کے علاقے ظفر ۔اور شاہ شمس کے علاقے میں شہریار اور رشید فونز چوری ہو گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی