اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023جاری کردیا، چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12لاکھ 29ہزار 189روپے ماہانہ ہو گی،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11لاکھ 61ہزار 163روپے ماہانہ ہو گی۔